Home Uncategorized اسرائیل،حماس کشیدگی، غلط معلومات پھیلانے پر ایکس کیخلاف تحقیقات شروع

اسرائیل،حماس کشیدگی، غلط معلومات پھیلانے پر ایکس کیخلاف تحقیقات شروع

Share
Share

بیلجیئم: یورپی یونین نے اسرائیل پر حماس کے حالیہ حملے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ایکس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی اور پرتشدد مواد، نفرت انگیز تقاریر اور مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے پر یورپی یونین نے ایکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ بالا تحقیقات یورپی یونین کے حال ہی میں نافذ کردہ ٹیک ریگولیشنز کے سلسلے میں کی جانے والی پہلی انکوائری ہوگی جس میں شکایات کے انتظام کے لیے ایکس کے طریقہ کار کی بھی چھان بین کی جائے گی۔اس سے قبل ایکس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے حماس سے منسلک متعدد اکاوٴنٹس کو اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی کمیشن نے ایکس کو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت معلومات کے لیے باضابطہ درخواست بھیجی ہے۔

یہ درخواست غیر قانونی مواد، غلط معلومات کے مبینہ پھیلاوٴ بالخصوص دہشت گردی اور پرتشدد مواد اور نفرت انگیز تقریر کے پھیلاوٴ کو روکھنے کیلئے درخواست ڈی ایس اے کی دیگر دفعات کی تعمیل کی بھی ہدایت کرتی ہے۔

یوروپی یونین کے سربراہ تھیری بریٹن نے ایلون مسک کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ انتباہات کے باوجود ایکس پلیٹ فارم سے پرتشدد اور دہشت گردانہ مواد کو نہیں ہٹایا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...