Home سیاست اسرائیل ناسور بن چکا، جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے، فضل الرحمان

اسرائیل ناسور بن چکا، جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے، فضل الرحمان

Share
Share

پشاور:سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے،جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔

مفتی محمود مرکز میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ 75 برسوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی شاید امریکہ نے ایک سال میں افغانستان پر نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے، شہری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے، جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، امریکہ اور یورپ بھی بھیڑیوں شکل اختیار کئے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...