Home Uncategorized اسرائیل غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرے، دیا مرزا

اسرائیل غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرے، دیا مرزا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے ایک جذباتی پیغام میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرے ۔انسانیت کو بچانے کیلئے جنگ بندی ہونی چاہئے۔

بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انسانیت کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کردینی چاہئے، بچوں کی موت انصاف کا قتل عام ہے، ہمارے بچے بہت قیمتی ہیں، ان کا تعلق جس ملک اور خطے سے ہو، وہ مہربان، پیارے اور پرامن ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے بچوں کے متعلق سوچنا چاہئے جو بغیر کسی جرم کے ہولناک جنگوں کا شکار ہوگئے اور وہ بے بس ہیں، بطور ماں اور ایک انسان سمجھتی ہوں کہ اس ہولناک جنگ کو رکنا چاہئے اور انسانیت کو بچانے کیلئے جنگ بندی ہونی چاہئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر مسلسل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جن میں 5 مساجد، 8 چھوٹے بڑے اسپتال اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جب کہ شہادتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں نصف بچے اور خواتین ہیں۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...