Home Uncategorized اسرائیل نے انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا

اسرائیل نے انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا

Share
Share

 

غزہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی اداروں کی توجہ کے باعث غزہ میں انسداد پولیو کی ٹیمیں ترتیب دیدی گئیں جو غزہ میں مختلف علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تھیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے بتایا کہ خان یونس میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا لیکن کئی علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلسطین کے محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انسدادِ پولیو ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی ٹیموں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

ترجمان وزارتِ صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکام پر پولیو ٹیموں کے محفوظ داخلے کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پر 2 لاکھ سے قریب بچوں کو ویکسین پلانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...