Home Uncategorized اسرائیل لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے،سربراہ یورپی یونین امور

اسرائیل لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے،سربراہ یورپی یونین امور

Share
Share

نیویارک : یورپی یونین خارجہ اور سلامتی امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے ۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان بارڈر پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل کا حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ سےتصادم بھی دن بدن سنگین ہورہاہے ۔

جوزپ بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے ، اسرائیل نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو مشرق وسطی کو جنگ سے محفوظ رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں۔

ان کے اس اہم دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تفصیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...