Home Uncategorized اسرائیل نے ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر غزہ بھجوادیا

اسرائیل نے ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر غزہ بھجوادیا

Share
Share

غزہ: اسرائیل نے 88 فلسطینیوں کی ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر غزہ بھجوادیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق انہوں نے لاشوں کی شناخت کے بارے میں معلومات کے بغیر لاشیں لانے والا کنٹینر وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزارت نے ٹیلیگرام پر ایک بیان میں کہا کہ کنٹینر تب تک وصول نہیں کیا جائے گا جب تک اسرائیل متاثرین کے نام، موت کے وقت اور مقام کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کرتا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک الگ بیان میں ناقابل شناخت لاشوں کی ترسیل کو غیر انسانی اور مجرمانہ اقدام قرار دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر ان فلسطینیوں کی شناخت چھپائی ہے۔ ان کے نام، جنس اور انہیں کہاں سے اغوا کیا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...