Home highlight اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ،تہران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے،عاصم افتخار

اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ،تہران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے،عاصم افتخار

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل نے امن مذاکرات کے درمیان ایران پر حملہ کیا،عالمی برادری کواسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...