Home تازہ ترین اسرائیلی حملے مجرمانہ اور نسل کشی پر مبنی ہیں قومی اتحاد اور طاقت کے ساتھ سامنا کرنا ہو گا،ایرانی صدر

اسرائیلی حملے مجرمانہ اور نسل کشی پر مبنی ہیں قومی اتحاد اور طاقت کے ساتھ سامنا کرنا ہو گا،ایرانی صدر

Share
Share

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی حملے مجرمانہ اور نسل کشی پر مبنی ہیں اسرائیلی جارحیت کا قومی اتحاد اور طاقت کے ساتھ سامنا کرنا ہو گا۔
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پسِ پشت ڈال دینا چاہئے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس مذہبی فتوے کو دہراتے ہوئے کہی جس میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ممانعت کی گئی ہے۔
انہوں نے دہرایا کہ تمام ایرانی عوام کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہئے، اسرائیلی حملے مجرمانہ اور نسل کشی پر مبنی ہیں، قوم اور قیادت کے درمیان یکجہتی ایران کی سب سے بڑی قوت ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...