Home Uncategorized غزہ اور رفح پراسرائیلی بمباری، 26 افراد شہید ،51 زخمی

غزہ اور رفح پراسرائیلی بمباری، 26 افراد شہید ،51 زخمی

Share
Share

غزہ: صہیونی فورسز کے مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا،غزہ اور رفح پر جاری اسرائیلی بمباری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 51 فلسطینی زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سمیت دیگر عالمی قوتیں غزہ میں سیز فائر کے لیے متحرک ہیں اور اسرائیل سے رفح میں پناہ گزینوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے بغیر کسی بھی فوجی آپریشن سے باز رہنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس کے باوجود اسرائیلی فوج رفح میں کسی نہ کسی بہانے سے فوجی کارروائی کر رہی ہے۔ آج رفح کے گھر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا جس میں 7 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور ایک حملے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 569 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 800 ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ادھر اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ حماس کے ساتھ غزہ میں دوبدو جنگ کے دوران 500 سے اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...