Home Uncategorized غزہ میں اسرائیلی بمباری، اماراتی خاتون نے اپنے 30 رشتہ داروں کو کھودیا

غزہ میں اسرائیلی بمباری، اماراتی خاتون نے اپنے 30 رشتہ داروں کو کھودیا

Share
Share

غزہ:غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی رات کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم اماراتی-فلسطینی خاتون کے 30 رشتہ دار شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جو ہر گزرتے دن آہ و بکا کے ساتھ ایک نئی دردناک داستان بیان کر رہا ہے۔

ایسا ہی کچھ ایک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنے 30 رشتہ داروں کو کھو دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون دبئی کے مال آف دی ایمیریٹس کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کام کرتی ہیں۔

اس خاتون کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس کے رشتہ داروں نے ایک تین منزلہ ولا میں پناہ لی ہوئی تھی جس پر اسرائیل نے بمباری کردی۔

اس بمباری کے نتیجے میں اس کے 30 رشتہ دار شہید ہوگئے جن کی عمریں 8 سے 65 سال کے درمیان تھیں۔

خاتون چہرے پر مسکراہٹ رکھنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم واقعہ بتاتے ہوئے رو پڑیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...