Home نیوز پاکستان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آج آخری دن

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آج آخری دن

Share
Share

اسلام آباد: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آج آخری روز ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی تیاری مکمل کر لی۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی، سکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افراد کی نشاندہی کرلی جبکہ وطن واپس جانے والوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انخلا کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے کسی مخصوص گروہ کیخلاف نہیں، ہمارے اوپر کوئی فارن پریشر نہیں نہ ہم پریشر لیتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر ویزے کے رہائش کی اجازت نہیں دیتا جو بھی ویزے کے بغیر غیر ملکی ہو گا اسے واپس بھیجیں گے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم نے جیو فینسنگ کی ہے، لگ بھگ دو لاکھ کے قریب غیرملکی واپس جا چکے ہیں، ہولڈنگ سینٹر میں فوڈ، ہیلتھ کی سہولیات دیں گے، جس نے پاکستان آنا ہے ویزا لیکر آئے، یہ تاثرغلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم سیاسی حکومت نہیں نہ کوئی ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کیلئے ہماری مدد کی ضرورت نہیں، سیاسی جماعتوں نے ابھی تک ایسی کوئی ہم سیخواہش ظاہرنہیں کی، شفقت محمود سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...