Home سیاست کرپشن ،توشہ خانہ تحقیقات کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

کرپشن ،توشہ خانہ تحقیقات کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے کرپشن اور توشہ خانہ تحقیقات کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ایک سو90 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ نیب تحقیقات  کے کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔  اس موقع پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ عدالت یہ درخواست نمٹا دیتی ہے تو نیب پھر طلب کرلیتی ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایک ہی گراؤنڈ پر یہ تیسری بار درخواست دائر کررہے ہیں۔ تفتیشی افسر بتا چکے ہیں کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ نہ ہی ابھی تک گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے۔

 

وکیل نے عدالت  میں مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کیس میں لاہور ہائی کورٹ ہدایت دے چکی ہے کہ گرفتاری سے پہلے آگاہ کیا جائے۔ ایک طرف نیب نواز شریف کے کیس میں بغیر نوٹس کے پیش ہوجاتا ہے۔ ایک طرف نو مئی کو نیب چیئرمین پی ٹی آئی کو اغوا کرلیتا ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ اغوا نہیں، گرفتاری تھی۔

نیب کے تفتیشی افسران نے عدالت میں تحریری بیان جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی ابھی تک گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...