Home Uncategorized ‎اسرائیلی فورسز نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا

‎اسرائیلی فورسز نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا

Share
Share

‎مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

‎غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہانیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشتگردی کے الزام میں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی بھی شامل ہے۔

‎اسماعیل ہانیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اور حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

‎اسرائیلی پولیس ترجمان نے صباح عبدالسلام کے گھر سے ایسی دستاویزات اور دیگر سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہانیہ کا نوجوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...