Home #ٹرینڈ صہیونی فورسز کی غزہ میں عید کے روز بھی بمباری ،42 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کی غزہ میں عید کے روز بھی بمباری ،42 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ : اسرائیل نے غزہ میں عید کے روز بھی بمباری کر دی جس سے مزید 42 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینیوں کے لیے عید الاضحیٰ کے پہلے دن کا آغاز دکھ اور تباہی کے ساتھ ہوا، جب اسرائیلی نے مختلف علاقوں پر حملے کردیے، 11 افراد صرف شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
ادھر غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی دھماکہ خیز مواد اور سرنگوں کا پتا لگانے کے لیے ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے جہاں مزاحمت کاروں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کیا ہوا تھ، دھماکے سے عمارت اسرائیلی فوجیوں پر آگری جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے غزہ پٹی میں تمام امدادی مرکز ایک روز سے زائد بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تنظیم کے امدادی مرکز پر اب تک اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 110 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیل کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے فلسطین کو مبصر ریاست کا درجہ دے دیا ہے جبکہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 54 ہزار 677 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...