Home sticky post 4 پڑوسی ممالک کے ساتھ امن معاہدے کرنا چاہتے ہیں لیکن مقبوضہ علاقے واپس نہیں کریں گے ،اسرائیلی وزیر خارجہ

پڑوسی ممالک کے ساتھ امن معاہدے کرنا چاہتے ہیں لیکن مقبوضہ علاقے واپس نہیں کریں گے ،اسرائیلی وزیر خارجہ

Share
Share

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے کہا ہےکہ وہ پڑوسی ممالک لبنان اور شام کے ساتھ امن معاہدے کرنا چاہتاہے لیکن مقبوضہ علاقے واپس نہیں کرے گا۔

آسٹریا کے ہم منصب کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ ان کی حکومت عرب ممالک کے ساتھ معاہدے کرنا چاہتی ہے۔ “اسرائیل امن اور معمول پر لانے کے ابراہم معاہدے کے دائرے کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدوں کے بارے میں کہا کہ اسرائیل نے 2020 میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ دستخط کیے تھے۔ جب سے اسرائیل نے 1967 میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا اس وقت سے اسرائیل اور شام کے درمیان تناؤ چلا آرہا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے اسے اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کیا گیا مگر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہاکہ مستقبل کے کسی بھی امن معاہدے کے تحت ” یہ علاقے ریاست اسرائیل کا حصہ رہیں گے”۔ دسمبر میں بشار الاسد کی معزولی کے بعد، اسرائیل نے گولان کے غیر فوجی علاقے میں افواج کو اتارا اور شام میں فوجی اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔

وزیر خارجہ سار نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک شام اور لبنان کو امن اور معمول کے دائرے میں شامل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسرائیل کے ضروری اور سیکورٹی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...