Home sticky post 4 بجلی بلوں میں سےصوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،وزیرِ توانائی نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دئیے

بجلی بلوں میں سےصوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،وزیرِ توانائی نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دئیے

Share
Share

اسلام آباد: بجلی بلوں میں سےصوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،،وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے۔جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی” کی وصولی بند ہو گی۔
وزیرِ توانائی اویس لغاری کاکہناہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔
خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے ہیں ۔ خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا ذکر کیاگیاہے ۔
وفاقی وزیر تونائی کاکہناہے کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے،صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں، صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...