Home sticky post 6 پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،نیول چیف

پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،نیول چیف

Share
Share

اسلام آباد:چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے بحریہ ایک زیادہ متحرک اور طاقتور فورس بن چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ، کراچی کا دورہ کیا، نیول چیف نے ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے زور دیا کہ جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد عملی تیاری ہے۔ نیول چیف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے مسلسل تیاری اور حکمتِ عملی کی دوراندیشی کی ضرورت کو اجاگر کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں جدت اور ٹیکنالوجی نے اس کی آپریشنل تیاری کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے اور خطے میں دفاعی توازن کو نئی جہت دی ہے۔
نیول چیف نے کہاکہ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں بشمول سطح سمندر، زیرِ آب اور فضائی شعبوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے بحریہ ایک زیادہ متحرک اور طاقتور فورس بن چکی ہے۔

انہوں نے قومی دفاع کی مربوط حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افواجِ پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی مشقوں کے زیادہ تواتر اور مربوط انعقاد کا اعلان کیا۔

انہوں نے موجودہ تنازعات میں ٹیکنالوجی کی انقلابی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بغیر پائلٹ فضائی نظام کی بڑھتی ہوئی افادیت کا ذکر کیا اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا، جو ملکی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی ترقی پر مرکوز ہوگی، جس سے دفاعی شعبے میں پاکستان کی خود انحصاری اور آپریشنل برتری کو تقویت ملے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...