Home sticky post 5 پنجاب اسمبلی میں عالمی یوم جمہوریت کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

پنجاب اسمبلی میں عالمی یوم جمہوریت کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

Share
Share

لاہور:پنجاب اسمبلی میں عالمی یوم جمہوریت کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کر لی گئی۔پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے عالمی یوم جمہوریت سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ دنیا بھر میں آج تیس جون کو عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو منانے منظوری دی تاکہ د دنیابھر کے پارلیمانی ادارے اپنی عوام کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کےلیے اقدامات کرسکیں۔

قرارداد کے مطابق اس ایوان کی رائے پارلیمانی جمہوری نظام میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، جمہوریت کی بقاء کےلیے لازم ہے کہ یہ ادارے مضبوط ہوں اور ہر طبقہ کی نمائندگی کے حامل ہوں، اس سال یوم پارلیمان کا موضوع جمہوریت کےلئے مضبوط پارلیمان ہے، فعال پارلیمان نہ صرف قانون سازی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ملکی مسائل کے حل اقلیتوں کے تحفظ اور عوامی مفاد میں پالیسی سازی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ پارلیمانی نظا م کو مضبوط و شفاف بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کےلیے ہمیں اجتماعی طورپر مل کر کرنا ہوگا۔

قراردادمیں مزید کہاگیاہے کہ آج یوم پارلیمان کے موقع پر پاکستان میں پارلیمانی ترقی و استحکام کے تاریخی سفر کو جو 1897ء میں پنجاب میں پہلی کونسل کے قیام سے شروع ہوازبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے،یہ ایوان 1947سے اب تک صوبائی اسمبلی کے کلیدی کردار کو سراہتا ہےجو اس نے جمہوری کردار کے فروغ، موثر قانون سازی اور عوامی نمائندگی کے استحکام کےلیے ادا کیا ہے، پارلیمان جمہوریت کے گھر ہیں غیر جمہوری و غیر پارلیمانی رویے و سوچ عدم برداشت ایوانوں کیلئے زہر قاتل کا درجہ رکھتی ہیں ایوان میں موجود حزب اقتدار و حزب اختلاف دونوں کی ذمہ داری ہے کہ غیر پارلیمانی و غیر جمہوری رویے سے اجتناب کریں۔

قرارداد میں مزید کہاگیاہے کہ ایوان کا تقدس یہ ہے کہ دلیل دی جائے مافی الضمیر بیان کیاجائے دونوں جماعتوں کے قائدین نے اٹھارہویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کیا جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی،غیر پارلیمانی قوتیں پارلیمان کو کمزور کرنے کے در پہ ہیں اور اسے یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...