Home تازہ ترین اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Share
Share

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو مشکل میں پڑ گئیں، شوہر کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے میں مداخلت اور گواہ کو دھمکانے کے الزام پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اٹارنی جنرل اور چیف پراسیکیوٹر نے گزشتہ روز پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات شروع کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے حامیوں نے عدالت کی جانب سے تحقیقات کے حکم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ نیتن یاہو بھی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے اور میڈیا پر جھوٹے الزامات لگانے کا الزام عائد کردیا۔

اسرائیلی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف گواہ کو ہراساں کرنے اور انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی تحقیقات ہوگی۔

اسرائیلی چینل 12 کے ایک پروگرام میں نشر کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سارہ نیتن یاہو نے اپنے شوہر کے سابق معاون کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقدمے کے اہم گواہ کے خلاف مظاہروں اور سوشل میڈیا مہم شروع کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو 3 کیسز میں فراڈ اور 1 کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت کے رہنما و وزراء بھی نتین یاہو کی حمایت میں عدالت پہنچ گئے، جبکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم اور غزہ جنگ کے مخالف اسرائیلیوں نے ان کےخلاف مظاہرہ کیا۔

نیتن یاہو نے مقدمہ ملتوی کروانے کی کوشش کی لیکن عدالت نے درخواستیں مسترد کر دیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...