Home sticky post ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی کو پھانسی دے دی گئی

Share
Share

تہران:ایرانی عدالتی نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص مجید مسائبی کو سزائے موت دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مجید مسائبی کو "حساس معلومات موساد کو فراہم کرنے” کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد آج صبح پھانسی دی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجید مسائبی کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، اور اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، تخریب کاری اور ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں جیسے الزامات تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے جاری خفیہ جنگ کے دوران، ایران ماضی میں بھی کئی افراد کو موساد سے تعلق کے الزام میں پھانسی دے چکا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...