Home Uncategorized ‎اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام غلط ثابت

‎اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام غلط ثابت

Share
Share

جنیوا: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) ملازمین پر حماس کی مدد کا الزام غلط ثابت ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے ملازمین پر حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگوا دی تھی۔

اسرائیلی دباؤ پر اونرا نے اپنے ان ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دو ماہ تک تحقیقات کیں جس میں ثابت ہوگیا کہ اسرائیلی الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جائزہ کمیٹی کے بقول اونرا ملازمین کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں حماس کی مدد کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ اسرائیل خود بھی اپنے دعوے کے ثبوت میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔

جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حکام نے جن انروا ملازمین پر حماس کے کارکن ہونے کا الزام عائد کیا تھا اُن کے حماس سے رابطے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے میں انروا کے متعدد ملازمین کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کے بعد امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور دیگر سمیت کئی ممالک نے دو ماہ سے اپنی فنڈنگ روک ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...