Home Uncategorized ‎اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رک سکی، مزید 48 فلسطینی شہید

‎اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رک سکی، مزید 48 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں مظالم کاسلسلہ نہ رک سکا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اور نولود سے ماں کی گود چھین لی۔

فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوجی بٹالین کے خلاف پابندی کا تمام طاقت سے مقابلہ کروں گا۔

ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر کامیاب حملہ کرنے پر افواج کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آپریشن کے دوران طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...