Home sticky post 6 اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے تیز ، 50 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے تیز ، 50 سے زائد فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ:غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں53فلسطینی شہید ا ور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں اور پناہ گاہوں پر بمباری تیز کر دی ہے جس کی وجہ سے بے گھر فلسطینیوں کو محفوظ جگہ منتقل ہونے کا موقع تک نہیں مل رہا ۔

تازہ حملوں میں غزہ کے جنوب مغرب میں واقع پبلک پراسیکیوشن بلڈنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔غزہ کے مغربی علاقے نصیرات سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے تاہم اسرائیل کی مسلسل بمباری اور جبری انخلا کی دھمکیوں کے باوجود 13 لاکھ سے زیادہ فلسطینی اب بھی غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں موجود ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق بھوک اور پانی کی قلت کے باعث بھی روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی جان کی بازی ہار رہے ہیں ۔ادھراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما غزہ سے متعلق فیصلوں میں بڑی رکاوٹ ہیں۔حماس رہنماؤں کا خاتمہ کرنا ہوگا جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ٹرمپ ناخوش ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...