Home Uncategorized اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے،اقوام متحدہ

اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے،اقوام متحدہ

Share
Share

نیویارک :ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلاناجنگی جرم ہے۔ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔

لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

وولکر ترک کا سلامتی کونسل میں کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلاناجنگی جرم ہے۔

لبنانی وزیر خار جہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں۔ انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں۔

اسرائیلی مندوب نے کہا کہ حزب اللہ کو حملے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ حزب اللہ خود کو سرحد سے پیچھے دھکیل کر دریائے لتانی تک واپس جائے، ورنہ دفاع کے لییہر ذریعہ استعمال کریں گے۔

ادھر لبنان میں الیکٹرانک آلات کے ذریعے بم دھماکوں کے بعد حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ باری کے باعث کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے حزب اللّٰہ پر سائبر پلس حملے، لبنان میں پیجرز، واکی ٹاکی حملوں میں 32 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...