Home سیاست اے ٹی سی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم

اے ٹی سی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:نسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو10 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔

ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ پچھلی مرتبہ 4 کو حاضری معافی کی درخواست دی اور 8 کو جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی،جس پر وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کریں ، یقین دہانی کرواتا ہوں علی امین حاضر ہوں گے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 10 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...