Home Uncategorized اسرائیل کا رویہ ریاست کے بجائے تنظیم جیسا ہے،رجب طیب اردوان

اسرائیل کا رویہ ریاست کے بجائے تنظیم جیسا ہے،رجب طیب اردوان

Share
Share

استنبول :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا رویہ ریاست کے بجائے ایک تنظیم جیسا ہے۔

استنبول سے جاری بیان میں ترک صدر نے کہا کہ شہری مقامات پر بمباری، شہریوں کا قتل، انسانی امداد روکنا ریاست کے نہیں ایک تنظیم کے اقدامات ہیں۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ جنگ کا ایک ضابطہ ہونا چاہیے، فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسرائیل اور غزہ میں جنگی اصول کی سنگین خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ غزہ میں بےگناہ شہری اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صورتِ حال تباہ کن ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...