Home Uncategorized اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنے کی بھونڈی کوشش

اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنے کی بھونڈی کوشش

Share
Share

غزہ: اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنے کی بھونڈی کوشش سامنے آگئی۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی لاش کی تصاویر والے پمفلٹ گرائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔

آن لائن گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق پمفلٹ پر عربی زبان میں لکھا گیا ہے کہ جو کوئی بھی ہتھیار پھینک کر یرغمالیوں کو حوالے کرے گا اسے وہاں سے نکلنے اور امن سے رہنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار جمعرات کو غزہ میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ فرنٹ لائن پر جواں مردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں یہی بات کی تھی جو ان پمفلٹس میں دہرائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...