Home Uncategorized اسرائیل کی رات گئے بیروت پر بمباری ، حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کی رات گئے بیروت پر بمباری ، حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share
Share

بیروت: اسرائیل نے رات گئے بیروت ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں بمباری کی، حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 20 گاوٴں پر بھی بمباری کی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے، صیہونی فوج نے نباتیہ سمیت 70 گاوٴں خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے یہ حملے حسن نصراللہ پر کئے گئے حملے سے زیادہ بڑے تھے، جس کا ہدف ممکنہ طور پر حزب اللہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین تھے۔

قطری ٹی وی نے بتایا کہ حملوں میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری شہید اور151 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث 12 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، 2ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، حزب اللہ نے جواب میں شمالی اسرائیل پر 100 راکٹ داغ دئیے، ساحلی علاقے نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

حزب اللہ نے مارون الراس گاوٴں میں جھڑپ کے دوران17 اسرائیلی فوجی جہنم واصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...