Home Uncategorized طوفان الاقصیٰ آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا، ایرانی سفیر

طوفان الاقصیٰ آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا، ایرانی سفیر

Share
Share

اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا اب نیست و نابود ہو جائے گا۔

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام کے غیورعوام اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف کھڑے ہیں، ہمیشہ فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائی، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ جنگ اسلام اور کفر کے درمیان ہے، یہودیوں کی تاریخ پڑھیں تو یہ صدیوں سے اسلام کے دشمن ہیں، انکی دشمنی عیاں ہے، اسرائیل غزہ اور جنوبی لبنان سے بھاگ رہا ہے، فلسطین کا مسئلہ اسلام کا مسئلہ ہے، ایران فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہر مدد کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، طوفان الاقصیٰ کے بعد یورپی ممالک کے سفراء اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اب اسرائیل ختم ہونے والا ہے، امریکی اور یورپی عوام فلسطینیوں کے حق میں نکل آئے ہیں جبکہ وہاں کے حکمران اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...