Home نیوز پاکستان رواں سال کے آخری چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیا گیا

رواں سال کے آخری چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیا گیا

Share
Share

لاہور: رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہوا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کیا گیا۔

پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگا، چاند پر گرہن رات 11 بج کر دو منٹ پر لگنا شروع ہوا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر عروج پر پہنچا۔

چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 4 گھنٹے 24 منٹ رہا جو علی الصبح 3 بج کر 26 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا، امریکا، افریقہ اور اٹلانٹک کے ممالک میں کیا گیا، پہلا چاند گرہن رواں سال 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب ہوا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...