Home Uncategorized سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار

سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار

Share
Share

ریاض:سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کو پبلک کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کو پبلک کرنے والوں پر 20 ہزار ریال (تقریباً پاکستانی 15 لاکھ روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ پر بھی سخت سزائیں ہوں گی، جن مقامات پر کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے حوالے سے قوانین سخت کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ پرائیویسی اور سکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...