Home سیاست افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے،انکا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، بلاول بھٹو

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے،انکا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آج صدر زرداری نے تاریخی خطاب کیا، آصف زرداری پہلے صدر ہیں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےلیے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن کا شور ہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...