Home سیاست غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے،مریم نواز

غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے،مریم نواز

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے، ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لئے کردار ادا کریں، عالمی ادارے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کے لئے عملی کردار ادا کریں، انسانی جانوں کے مزید نقصان سے بچنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، پوری امت مسلمہ کی دعا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ بہادر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ انہوں نے فلسطینی شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...