Home sticky post 2 یہ سوچنابھی نہیں چاہئے تھاکہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور آگے سے جوابی ردعمل نہیں ہو گا،سفیر رضوان سعید شیخ

یہ سوچنابھی نہیں چاہئے تھاکہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور آگے سے جوابی ردعمل نہیں ہو گا،سفیر رضوان سعید شیخ

Share
Share

واشنگٹن:امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ثبوت کے بغیر الزام تراشی انتہائی مضحکہ خیز ہے ہم کشیدگی نہیں چاہتے۔ تاہم اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا یہ سوچ تک نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور پاکستان کی جانب سے جوابی ردعمل نہیں ہو گا۔سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی ۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے ۔سفیر پاکستان نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا۔گذشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حق دفاع کا استعمال کیا۔ثبوت کے بغیر الزام تراشی انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف انکوائری کی مطالبہ کیاہم کشیدگی نہیں چاہتے۔ تاہم اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔سفیر پاکستان نے کا دوٹوک پیغام دیا کہ یہ سوچ تک نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور پاکستان کی جانب سے جوابی ردعمل نہیں ہو گااب تک ہم نے جو کاروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے۔ہمارے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے کرکٹ اسٹیڈیم میں کونسا دہشت گردی کا مرکز کام کر رہا تھا۔سفیر پاکستان نے سی این این کے ساتھ گفتگو بھارتی دعووٴں کی قلعی کھول دی۔ہندوتوا فلاسفی کے پیروکاروں اور اس پر عمل پیرا حکومت کی جانب سے لیکچر مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول ہیں بھارت کی جانب سے خطے میں جو کچھ کیا جاتا رہا ہے اس سے تسلط پسندانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے صرف بھارت ہی کیوں خطے کے دیگر ممالک کے ضمن میں مسائل سے دوچار ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...