Home کھیل اٹالین ٹینس سٹار جینک سنر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اٹالین ٹینس سٹار جینک سنر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Share
Share

میلبورن : اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار ، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنرنے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ، مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر تین اور دو بار کے آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیئل مدویدیف کو نہ صرف شکست دی بلکہ کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔

اٹلی کے 22 سالہ جینک سنرکی فتح کا سکور 6-3، 6-3، 4-6، 4-6 اور 3-6تھا۔

اس سے قبل میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں جینک سنر نے سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

جینک سنر 2008 کے بعد کم عمر ترین آسٹریلین اوپن ٹینس کے فاتح کھلاڑی بن گئے، ان سے قبل سربین سٹار نوویک جوکووچ نے 20 سال کی عمر میں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس فتح کے بعد جینک سنر کے اے ٹی پی ٹائٹل کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...