Home Uncategorized یہ بابراعظم پر ذاتی حملہ ہے، پی ایس ایل سیزن 9 کے ترانے پر مداح بول پڑے

یہ بابراعظم پر ذاتی حملہ ہے، پی ایس ایل سیزن 9 کے ترانے پر مداح بول پڑے

Share
Share

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے ترانے پر مداحوں کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا آفیشل اینتھم ’کُھل کے کھیل‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردیا ہے جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔

مداحوں نے پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔

بیشتر صارفین نے پی ایس ایل کے نئے ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعریفیں کی ہیں جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’لگتا ہے اس سال ہم پی ایس ایل ترانے پر ٹرولنگ کرنے سے محروم رہیں گے‘۔

ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں کہا کہ: ’علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوئی انکو مات نہیں دے سکتا‘۔

ایک صارف کا کہنا تھاکہ ’ترانے کے الفاظ ’کھل کے کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا‘ بابر اعظم پر ذاتی حملہ ہے‘۔

ترانے سے ناخوش ایک صارف نے کمنٹس سیکشن میں لکھا: ’لوٹ آؤ نصیبو لال‘۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...