Home Uncategorized جگن کاظم کی منفرد انداز میں شادی کی سالگرہ ، شوہر حیران ہوگئے

جگن کاظم کی منفرد انداز میں شادی کی سالگرہ ، شوہر حیران ہوگئے

Share
Share

کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے منفرد انداز میں شادی کی سالگرہ منا کر شوہر کو حیران کردیا۔

جگن کاظم نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کو انوکھا سرپرائز دیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔

میزبان اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ پر ڈولی میں بیٹھ کر اپنے گھر پہنچیں اور صرف یہی نہیں، اُنہوں نے ڈولی کے ساتھ بینڈ باجے کا بھی انتظام کیا، جب جگن کاظم نے نئی نویلی دلہن کی طرح اپنے گھر انٹری دی تو اُن کے شوہر فیصل نقوی حیران رہ گئے۔

اُنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہہ دیا تھا کہ میں ہمیشہ شادی کی سالگرہ پر جو پاگل پن کرتی ہوں، وہ اس بار نہیں کروں گی، پھر آپ کو شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

جگن کاظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سب جھوٹ بولا تھا کیونکہ شوہر کو خوش کرنے کے لیے اتنا جھوٹ تو بول ہی سکتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ وہی کردیا، میں گزشتہ 11 سال سے شادی کی سالگرہ پر آپ کو شرمندہ کرنے کے لیے انوکھے طریقے تلاش کررہی ہوں۔

آخر میں جگن کاظم نے اپنے شوہر فیصل نقوی کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...