Home تازہ ترین جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

Share
Share

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے، کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہیں۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کھیل میں سیاست نہیں دیکھی، اکثر سنتا ہوں کہ بھارت نے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے، ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی بھارت ایک فین کلب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی بھارت کھیلنے کے لیے بلایا گیا جاؤں گا، ہوسکتا ہے میرے جانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ نکل آئے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے، بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینا درست نہیں،، ہمارے کھلاڑی اگر چیمپئن کی طرح محنت کریں تو پاکستان دوبارہ اسکواش پر راج کرے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...