Home highlight جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

Share
Share

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرہ کریں گے،اگر فائدہ ہوا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے سترہ آئی پی پیز سے بات ہوگئی ہے، آئی پی پیز پر جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کردیا گیا، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لئے کام کررہی ہے، غزہ کی بحالی پر پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دباؤ سے نکلنے کے لئے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی، پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے، اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئیگا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا...

نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن...

دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل...

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں...