Home sticky post 4 پولیس افسر بننے کاشوق تھا اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی،جنت مرزا

پولیس افسر بننے کاشوق تھا اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی،جنت مرزا

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ خواہش تھی والد کی طرح پولیس افسر بنوں لیکن اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرز ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ٹک ٹاک سمیت دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انٹرویو کے دوران جنت مرزا نے بتایا کہ جاپان میں میرے کئی عزیر و اقارب رہائش پذیر ہیں اس لیے عام طور پر میں سال کا نصف حصہ وہیں گزارتی ہوں، میں نے حال ہی میں جاپان میں ایک فیشن شو میں شرکت کی تھی اور اب وہ وہاں بھی سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہوں، میری خواہش ہے جاپان میں بھی اپنی جگہ بناوٴں۔

ٹک ٹاک کے استعمال کے حوالے سے جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا کا کوئی شوق نہیں تھا، میر ی خواہش تھی والد کی طرح پولیس افسر بنوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور میں اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مجھے اس بات کا احساس نہیں تھا کہ میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے لگی ہوں اور لوگ مجھے فالو کر رہے ہیں، ایک بار کچھ نوجوان لڑکے میرے پاس آئے اور انہوں نے میرے ساتھ سیلفیز بنوائیں، تب مجھے احساس ہوا کہ میں مقبول ہوچکی ہوں۔

Share
Related Articles

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...

چیمپئینز ٹرافی، پاک بھارت ہائی والٹیج ٹاکرا آج ،میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا

دبئی:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان...

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...