Home sticky post 3 جنت مرزا ریمپ واک کرکے مشکل میں پڑگئیں، سوشل میڈیا پر تنقید

جنت مرزا ریمپ واک کرکے مشکل میں پڑگئیں، سوشل میڈیا پر تنقید

Share
Share

کراچی:ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ تعریف نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید بنی۔

برائیڈل کاؤچر ویک میں جنت مرزا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کر دیا۔ کئی صارفین نے جنت کی واک کو ’’سلیپ واک‘‘ اور ’’ہارر واک‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب شاید وہ یہ کہہ دیں گی کہ بخار کی وجہ سے صحیح چل نہیں سکیں۔ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی مصر کی ممی ریمپ پر چل رہی ہو۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنت مرزا کو ریمپ کے بجائے ٹک ٹاک تک ہی محدود رہنا چاہیے، جبکہ کچھ نے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے (HSY) پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ شو کے لیے پروفیشنل ماڈلز کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر اور ناقد ڈاکٹر اعجاز وارث نے ماضی اور حال کے ریمپ واکس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے ریمپ واک شاہانہ، باوقار اور دلکش ہوا کرتے تھے، جبکہ آج کے ریمپ واک زیادہ تر آڈیشن جیسے محسوس ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...