Home Uncategorized جنت مرزا کی جانب سے شادی تقریبات کی فہرست شیئر کرنے پر مداح تذبذب کا شکار

جنت مرزا کی جانب سے شادی تقریبات کی فہرست شیئر کرنے پر مداح تذبذب کا شکار

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے شادی کی تقریبات کی فہرست شیئر کر کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی انسٹا سٹوری میں شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔

فہرست میں شادی سے قبل میلاد کرانے کا بھی کہا گیا ہے، میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہوگی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہوگی، پھر مایوں اور رسم حنا کی باری آئے گی جبکہ آخر میں بارات ہوگی۔

انسٹاسٹوری سامنے آتے ہی جنت مرزا کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین اور ٹک ٹاکر کے مداح متجسس ہیں کہ اگر جنت مرزا کی شادی ہو رہی ہے تو ان کے دولہا کون ہیں؟

تاہم یہ فہرست جنت مرزا کی شادی کیلئے نہیں بلکہ ان کی بہن اور ٹک ٹاکر سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...