Home Uncategorized جویریہ عباسی کی دوسری شادی ،اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

جویریہ عباسی کی دوسری شادی ،اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Share
Share

لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو فوراً ہی وائرل ہوگئیں۔

جویریہ کا نکاح 15 مارچ کو ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں ہوا، جسے انہوں نے جمعرات کی رات انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

نکاح کی تقریب کی تصاویر میں دلہا اور دلہن کو کیک کاٹتے اور دیگر رسومات میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہا عدیل حیدر نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر پر ہوئی تھی اور شادی کی پیشکش بھی عدیل حیدر نے کی تھی۔

جویریہ عباسی نے پہلے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور جلد ہی ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جو 2009 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...