Home Uncategorized اسرائیل کو طاقت جوبائیڈن فراہم کررہاہے، امریکا منافق، کردار دہشتگردانہ ہے،امیر جماعت اسلامی

اسرائیل کو طاقت جوبائیڈن فراہم کررہاہے، امریکا منافق، کردار دہشتگردانہ ہے،امیر جماعت اسلامی

Share
Share

کراچی: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو طاقت جوبائیڈن فراہم کر رہا ہے۔اگرمسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے تو اسرائیل جرات نہ کرتا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی منافقت اوراس کا دہشت گردانہ کردار ہے، امریکا نے عراق، افغانستان میں انسانوں کو قتل کیا، امریکا دہشت گرد اورانسانیت کا دشمن بنا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا صرف جنگ بندی کا بیان دیتا ہے مگرعملاً کچھ نہیں کرتا، دنیا بھر میں لوگ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا نے امریکا سمیت سب کو ایکسپوزکر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کے ابابیلوں نے منظم طریقے سے اسرائیل پر حملہ کیا، حماس کے حملے میں دنیا کی بہترین انٹیلی جنس اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی، اگرمسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے تو اسرائیل جرات نہ کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی صرف اجلاس، قراردادیں پاس کرتے ہیں، او آئی سی والے امریکا کو ناراض نہیں کر سکتے، حماس کی طاقت نظم وضبط اور یکجہتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...