Home Uncategorized ‎تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والے “جان وِک”کے سوشل میڈیا پرچرچے

‎تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والے “جان وِک”کے سوشل میڈیا پرچرچے

Share
Share

بینگکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک شہری مشہور ہالی ووڈ ایکشن فلم ’جان وِک‘ کے مرکزی کردار سے مشابہت رکھنے پر سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کے مشہور فلمی کردار جان وِک سے حیران کن مشابہت رکھنے والے تھائی لینڈ کے شہری کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس سے لگتا ہے کہ اسٹائلش قاتل اب پرانے کام کو چھوڑ کر ایشیا میں رہ رہا ہے۔

کچھ دن پہلے ایک مختصر ویڈیو کیپشن کے ساتھ اپلوڈ ہوئی تھی جس میں لکھا تھا “جان وِک نے لوگوں کی جانیں لینا چھوڑ دیا ہے اور اب اسٹریٹ فوڈ کا کاروبار چلا رہا ہے۔

جلد ہی تھائی لینڈ  کے ’جان وِک‘ کی دیگر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جن میں اس نے ایکشن ہیرو کی طرح کالا سوٹ مع ٹائی پہن رکھا ہے۔

بہت سے لوگوں نے اس پر کافی دلچسپ تبصرے کیے جس میں کچھ کا کہنا تھا کہ جان وِک تھائی لینڈ میں کسی مشن پر ہے جبکہ ددیگر نے کہا کہ بدمعاشوں کو صفایا کرنے کے بعد اب یہ اسٹریٹ فوڈ کا کام کررہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...