Home تازہ ترین پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا انعقاد

پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا انعقاد

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر8 کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ تین ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ مشقوں کی آٹھویں کڑی تھی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کے دوران وزیٹرز ڈے کی تقریب 10 دسمبر کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ہلالِ امتیاز (ملٹری) تھے، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ تقریب کے شرکاء نے مشق کے دوران فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند معیار کو سراہا۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...