Home sticky post پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، مشترکہ اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کا واحد ایجنڈا صدر مملکت کا خطاب ہوگا اور اس کے علاوہ کوئی دیگر کارروائی نہیں کی جائے گی، صدر مملکت کے خطاب کے اختتام پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔
صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہو جائے گا، مشترکہ اجلاس میں آصف علی زرداری حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ تجاویز بھی دیں گے۔
صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں مدعو ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں، اعلیٰ بیوروکریسی اور آئینی اداروں کے سربراہان کو بھی دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...