Home sticky post 4 کراچی میں سلطنت عمان کی شاہی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ جنگی مشق اختتام پذیر

کراچی میں سلطنت عمان کی شاہی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ جنگی مشق اختتام پذیر

Share
Share

راولپنڈی :کراچی میں سلطنت عمان کی شاہی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ جنگی مشق بارہویں ثمر الطیب اختتام پذیر ہو گئیں ۔مشترکہ مشق میں حصہ لینے کے لیے سلطنت عمان کے شاہی بحری بیڑے کے دو جنگی جہاز رائل نیوی آف عمان الراسخ اور الشمس کراچی پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری جنگی مشق ثمرالطیب کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان سمندری سکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔یہ مشترکہ بحری مشق دونوں ملکوں کے دیرینہ اور دوستانہ گہرے تعلقات کی عکاس ہیں ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک بحریہ اور سلطنت عمان کی شاہی بحریہ 1980سے باقاعدگی کے ساتھ یہ مشقیں کر رہی ہیں ۔ عمان کی شاہی بحریہ کے جنگی جہازوں کے افسروں نے پاک بحریہ کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور اہم بحری تنصیبات کا دورہ کیا ۔دونوں برادر ملکوں کی بحریہ کے اہلکاروں نے مختلف بحری شعبوں میں پیشہ ورانہ مکالمے اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...