Home Uncategorized مغربی کنارے میں اردنی شہری کی فائرنگ،3 اسرائیلی ہلاک

مغربی کنارے میں اردنی شہری کی فائرنگ،3 اسرائیلی ہلاک

Share
Share

تل ابیب: اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا تھا۔ ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان تھیں۔

ٹرمینل پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور شہید ہوگیا۔ جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا اور راہداری سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب مغربی کنارے میں مسلسل ایک ہفتے اسرائیلی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر 25 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوگی جبکہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...