Home Uncategorized اردن کی پارلیمنٹ تحلیل ،الیکشن کی تاریخ کا اعلان

اردن کی پارلیمنٹ تحلیل ،الیکشن کی تاریخ کا اعلان

Share
Share

نیویارک: اردن میں نئے انتخابات سے قبل آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 6/1 کے تحت پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا جو آج ہی سے نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں انتخابات کے لیے 30 سمتبر کی تاریخ مقرر چکی ہے۔ یہ الیکشن نئے انتخابی قانون کے تحت کرائی جائے گی جس میں پارٹیوں کے لیے 138 نشستوں والی اسمبلی میں 41 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

اس اقدام مقصد انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں کیوں کہ حاضر ارکان الیکشن میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتے ہیں اس لیے اردن میں انتخاب سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی جاتی ہے۔

اردن میں دو ایوان ہیں ایک ایوان زیریں جسے ایوان نمائندگان کہا جاتا ہے جب کہ دوسرا ایوان سینیٹ ہے۔

آئین کے تحت پارلیمانی انتخابات پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے چار ماہ کے اندر کرائے جاتے ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت نومبر میں ختم ہونے والی تھی۔

اردان کے آئینی اور قانونی ماہر پروفیسر لیث نصراوین نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ارکان کی بڑی تعداد بھی آنے والے الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اس لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...